اپنے بچے کی بھی خواہش ہے لیکن پہلے کسی کو گود لینا چاہوں گی، سونیا حسین
کراچی (ویب ڈیسک ) معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ اگرچہ انہیں اپنے بچے کی بھی شدید خواہش ہے لیکن اس سے پہلے وہ کسی یتیم بچے کو گود لینا چاہیں گی۔ سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ گوری رنگت خوبصورتی کا معیار نہیں لیکن پاکستان اور بھارت میں گوری رنگت کو اس وقت سے ترجیح دی جا رہی ہے، جب یہاں گورے آئے اور پھر گوری رنگت کو بڑے پن سے جوڑ دیا گیا۔
سونیا حسین نے کہا کہ کسی بھی خاتون کو زندگی گزارنے کے لیے مرد کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے اور یہ خیال ہی غلط ہے، جس طرح ایک مرد تنہا زندگی گزار سکتا ہے، اسی طرح خاتون بھی گزار سکتی ہے، البتہ دونوں کو محبت کے لیے دونوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔بچوں کو گود لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے بچے کی بھی شدید خواہش ہے لیکن وہ اس سے پہلے کسی یتیم کو گود لینا چاہیں گی۔


Post A Comment:
0 comments: