ملتان(بیورو رپورٹ ) ملتان میں جعلساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے نتیجے میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے 10,000لیٹر Carbonated Drink تلف کر کے 40ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر سورج میانی میں فیکٹری پر کارروائی کی گئی، کھلے رنگ اور فلیورز کی ملاوٹ کرکے غیر معیاری جوس تیار کیا جارہا تھا۔
شعیب خان جدون نے بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران مشروبات کی برکس ویلیو معیار سے کم پائی گئی، پروسیسنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے، سگریٹ نوشی اور میڈیکل سرٹیفکیٹس کی موجودگی بھی پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کا کہنا تھا کہ جعلی ڈرنکس تیار کرکے عید کے موقع پر جنوبی پنجاب بھر میں سپلائی کی جانی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کو 40 ہزار جرمانہ کردیا گیا ہے۔


Post A Comment:
0 comments: