مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا جائزہ کے لیے سروے کر رہی ہے:شیری رحمان

Government conducting survey to assess the loss of flood victims: Sherry Rahman




  حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا جائزہ کے لیے سروے کر رہی ہے:شیری رحمان


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کا جائزہ کے لیے سروے کر رہی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ  پاکستان میں تاریخ بدترین سیلاب سے متاثر ہے جبکہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے جبکہ سیلاب متاثرین یہ سردی ترپال میں گزارینگے۔


انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ایسی تباہی نہیں دیکھی اس لیے سیلاب متاثرین کے لئے ترکی سمیت دیگر ملکوں عالمی اداروں نے مدد کی۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  حکومت سیلاب متاثرین کے نقصان کے جائزہ کے لیے سروے کر رہی ہے، سروے رپورٹ کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر سیلاب متاثرین کا کیس پیش کیا ہے، دنیا مان رہی ہے کہ پاکستان کو مدد کی سخت ضرورت ہے۔


Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: