مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

مرد کتنا ہی بڑا بدمعاش ہو، عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، عدنان صدیقی

No matter how big a badass a man is, he can't do anything without a woman's permission, Adnan Siddiqui




 مرد کتنا ہی بڑا بدمعاش ہو، عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا، عدنان صدیقی


کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ مرد چاہے کتنا ہی بڑا بدمعاش کیوں نہ ہو، عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔ ایک نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے عدنان صدیقی  نے اپنے مشہور ڈرامے میرے پاس تم ہو میں اپنے کام کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ  انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرتے وقت تک اسکرپٹ نہیں پڑھا تھا لیکن جب ہمایوں سعید نے دو ٹکے کی عورت کے ڈائیلااگ کا منظر شوٹ کروایا تب انہوں نے پورا اسکرپٹ پڑھا۔


عدنان صدیقی نے کہا کہ دنیا میں دونوں صنفوں یعنی مرد و خواتین میں برے لوگ پائے جاتے ہیں، لیکن دنیا کا کوئی بھی کتنا ہی بدمعاش مرد کیوں نہ ہو، وہ عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔انہوں نے وضاحت کی کہ خاتون کی جانب سے تھوڑی سی اجازت ملتی ہے تو مرد کچھ زیادہ کرلیتا ہے۔ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں  مرد اور عورت دونوں کا گناہ ایک جیسا ہی نقصان کار ہوتا ہے اور دونوں پر برابر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لئے کسی ایک کو گنہگار ٹھہرانا غلط ہے۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: