یامی گوتم بھی بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بول اٹھیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم بھی بھارتی فلم نگری میں اقربا پروری پر بول اٹھیں۔بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لئے آسک می اینی تھنگ سیشن رکھا اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔بالی ووڈ اور سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری (ٹولی ووڈ) کے درمیان مقابلے کے حوالے سے یامی گوتم نے کہا کہ یہاں کوئی مقابلہ نہیں، اچھا کام کرنے والی ہر فلم انڈسٹری بھارتی سینما ہی کے لئے سود مند ہوگی۔
یامی گوتم نے ہندی فلموں کو بہتر کہانی، اچھے اداکاروں اور جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ ناظرین فلمیں دیکھتے ہوئے خوشی محسوس کریں۔بالی ووڈ میں اقربا پروری کے حوالے سے یامی گوتم نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، ہمیں اپنے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں اچھی فلموں اور صلاحیتوں کے ساتھ بالی ووڈ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور میں محسوس کررہی ہوں کہ تبدیلی آرہی ہے۔


Post A Comment:
0 comments: