وٹامن اے
انتخاب: عمیر عباس
وٹامن ۔۔۔۔۔جنہیں اردو میں حیاتین کہا جاتا ہے۔ یہ غذا میں ایسے کیمیائی اجزاء ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو تندرست و توانا رکھنے اور پیاریوں سے بچانے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انسانی زندگی کے مختلف ادوار میں جسم کی حفاظت اور نشو ونما کرتے رہتے ہیں۔ آج کی نشست میں ہم ان تمام موضوعات پر بات کریں گے:
1۔۔۔۔ بچے اور ماں کی تندرستی اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے وٹامن کا رول
2 ۔۔۔۔۔کم عمرلڑکے اورلڑکیوں کی جسمانی نشوونما کے لئے وٹامن کارول
3۔۔۔۔۔ بڑی عمر کے لوگوں کی ضروریات بھی وٹامن ہیں ۔ کینسر اور اسکے بچاؤ کے لئے وٹامن کا انتہائی اہم کردار ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور بزرگوں کی یاداشت کیلئے وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے ۔
4۔۔۔۔۔۔ غیر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو خصوصی وٹامن ڈی کی ضرورت
خاص قسم کے وٹامن کے لیے جسم کو بیرونی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ خصوصی وٹامن عام طور پر پھلوں اور سبز یوں میں پائے جاتے ہیں لیکن ضرورت کے وقت گولی یا انجکشن کی صورت میں بھی دیئے جا سکتے ہیں۔ حمل کے دوران بچے کو تمام وٹامن ، ماں کے خون کے ذریعہ سے ملتے ہیں لیکن پیدائش کے بعد بچے کو ماحول کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور ضرورت کسی نہ کسی شکل میں پوری زندگی رہتی ہے۔
اب آئے ،ہر وٹامن کی ضرورت اور خصوصیت پر بات کریں:
یہ وٹامن ، آنکھوں اور نظر کی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس وٹامن کی کمی سے کم اور ہلکی روشنی میں بچوں اور بڑوں کو کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ہے اور" اندھراتے یا شب کوری" کی بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ یہ مرض قابل علاج ہے۔ وٹامن اے کی مدد سے آنکھوں کی روشنی واپس آ جاتی ہے۔ بچوں کے علاج کے سلسلے میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اس وٹامن کے استعمال سے جسم کے اندر بیماریوں کے خلاف مدافعت کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے۔ وٹامن اے، چربی میں مل جاتی ہے اس لئے ضرورت سے زائد استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتاہے۔
وٹامن اے بھی ،مکھن ،انڈا، گاجر مچھلی،کلیجی ، جانوروں کی چربی اور دودھ سے بنی ہوئی تمام اشیاء میں پائے جاتے ہیں۔


Post A Comment:
0 comments: