اسلام آ باد (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط سے متعلق نیشنل سیکیورٹی کونسل کے فیصلے کو سامنے لا نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے ، اگر اس طریقے سے الیکشن میں جانا ہے تو ہمیں منظور نہیں، زندگی کا ہر شعبہ جام ہو گیا ہے اور عمران نیازی نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا، ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہیں، انہوں نے آئین کا خاتمہ کر کے خود کو مسلط کیا، عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاژ کیا۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر شہبازشریف نے امید ظاہر کی کہ ازخود نوٹس کیس کا عدالت جلد سے جلد فیصلہ دے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت قوم کامعاشی نقصان ہورہا ہے اورچار سال میں تباہی و بربادی ہوئی ہے،عمران خان کی مماثلت ہٹلر سے ملتی ہے اور وہ ایڈولف تھا اور یہ نیازی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے 3اپریل کو آئین کوتوڑا اور ڈپٹی اسپیکر جو سٹے آرڈر پر ہے،انھوں نے عمران خان کوStay Orderدینے کی کوشش کی۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہNational Security Council کے فیصلے کو سامنے لایا جایا اوراگر اس طریقے سے الیکشن میں جانا ہے تو ہمیں منظور نہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہم ہر جگہ، گلی اور محلے میں PTI کا مقابلہ کریں گے ا ور یہ ایبسلوٹلی فراڈ ہے،پاکستان کو بچانا ہے تو پاکستان کی عظمت کو بحال کرنا ہوگا جبکہ پورا یقین ہے کہ ججز پاکستان کے آئین کی حفاظت کرینگے۔ پنجاب اسمبلی سے متعلق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں تو جھوٹیخط کا چرچا تھا لیکن پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کیوں نہ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کیے گئیاورخاردار تاریں لگائی گئیں تاہم پنجاب میں علیم خان، ترین گروپ اور آزاد اراکین کے شکرگزار ہیں جنھوں نے ساتھ دیا۔


Post A Comment:
0 comments: