تحریر:ثمرین قریشی
گرمیوں کے موسم میں خواتین کے لئے سب سے بڑا مسئلہ جلد کی حفاظت کا ہوتا ہے کیونکہ گرمیوں کے طویل موسم میں جلد زیادہ خراب ہو جاتی ہے ۔قدرت کے ایسے بہت سے انمول تحفے ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی جلد کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ جن میں دودھ، انڈے، دہی اور شہید سرفہرست ہیں۔ یہ اجزاء جلد کو غذائیت بخشتے ہیں ۔ بیوٹی ٹریٹمنٹ میں بہت سی قدرتی جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں عرق گلاب اور عراق چنبیلی ہیں اور یہ صدیوں سے استعمال ہوتے آرہے ہیں۔ یہ جلد کو نکھارتے اور خوبصورت بناتے ہیں۔ عام طور پر جلد کی دو اقسام ہوتی ہیں ۔چکنی جلد اور خشک جلد اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ دان میں دس سے بارہ گلاس پانی پئیں اور کسی اچھے ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن اور آئرن کی گولیاں استعمال کریں ۔ خشک جلد کے لئے ایک گھریلونسخہ جس کے استعمال سے خشک جلد کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ایک تو شہد میں آدھا لیموں کا رس ملا کر لگا ئیں اسے دس منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی سے چہرے کو دھولیں روزانہ یہ عمل کرنے سے جلد کینمی محفوظ رہتی ہے۔ اس کے علا وہ آدھا چمچ ملائی۔ ایک چمچ گلیسرین اور ایک لیموں کا رس مکس کر کے پیسٹ بنالیں اور رات کو سونے سے پہلے آدھے گھنٹے کے لئے چہرے پرلگالیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں اس سے چہرہ خوبصورت و شاداب ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ اپنی جلد کے مطابق کلینز راور موسچرائزر کا استعمال کریں ۔ خشک جلد کے علاوہ چکنی جلد کے بہت سے مسائل ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں چکنی جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اور کھلے مساموں میں میل بھر جاتی ہے اور میل کی وجہ سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں ۔ دانے چہرے کو بدنما بنادیتے ہیں اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں ۔ چکنی جلد والے افراد کو خاص کر خواتین کو تیز مصالحوں والے اورتلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ اورپھلوں اور سبزیوں اور جوس کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے ۔ چکنی جلد پر کوئی کریم نہ لگائی جائے ۔گھر میں کیل مہاسوں کے علاج کے لئے چہرے پر بھاپ لیں اور تولیے سے نرمی کے ساتھ خشک کر لیں اس سے چہرے پر موجود کیل نرم پڑ جائیں گے تو انہیں نرمی سے دبا کر نکالا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد چہرے پر گھر کا بنا ہوا ماسک لگائیں ۔ جس کے لئے ایکچمچ شہد،آدھا چمچلیموں کا رس، ایک انڈے کی سفیدی لیں اور اس کا پیسٹ بنا کر چہرے پر بیس منٹ لگا ئیں اور پھر چہرے کو صاف پانی سے دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں ایک بار کریں ۔ چہرہ صاف شفاف ہو جائے گا۔ جلد کی حفاظت نہایت ضروری ہوتی ہے تھوڑی سی لاپروائی سے چہرے کی رعنائی مانند پڑ سکتی ہے۔

Post A Comment:
0 comments: