اچاری آلو
اجزاـٔ: آلو آدھا کلو، کا جو دو کھانے کےچمچ ، دہی آدھا کپ، تیل آدھا کپ ،سونف ایک چائے کا چمچ ، رائی تین چوتھائی چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کاچمچ، کلونجی آدھا چائے کا چمچ، زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ ،لہسن ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک کپ باریک کٹی ہوئی ، نمک ایک چائے کا چمچ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ ، پانی ایک چوتھائی کپ ،پسی کٹھائی ایک چائے کاچمچ ، ہری مرچ تین عد دلمبائی میں کٹی ہوئی ، ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب :ـآلو چھیل کر ابال لیں تا کہ گل جائیں۔ پسے کاجو اور دہی ملا کر الگ رکھ دیں۔ ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں سونف، رائی میتھی دانہ کلونجی ، زیرہ، کٹا ہوالہسن ، باریک کٹی پیاز اور باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر اتنا فرائی کریں کہ پیاز گولڈن برائون ہو جائے۔ پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی اور پانی ڈال کر بھونیں ۔ اس کے بعد ابلے آلو شامل کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں دہی اور کاجو کا آمیزہ بھی ڈال دیں۔ ساتھ ہی پسی کھٹائی شامل کریں اور ڈھک کر پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ آخر میں لمبائی میں کٹی ہری مرچ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔


Post A Comment:
0 comments: