ملتان: سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کا رپوریٹ کلچر کے فروغ
کے حوالے سے کمپنی انتظامیہ کے فسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
ملتان(بیوروچیف مہر فیاض سیال)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گڈگورنس اور کارپوریٹ کلچرکے فروغ کیلئے کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی زیر صدارت تمام منیجرز اور ڈپٹی منیجرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمپنی ہیڈ آفس میں کام کرنے والی خواتین سٹاف ممبرز نے بھی شرکت کی۔کمپنی سیکرٹری کبیرخان اور چیف انٹرنل آڈیٹر آصف طاہر بھی اجلاس میں موجودتھے۔ سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی کارکردگی موثر بنانے کیلئے کمپنی کلچر اپنانے کی ضرورت ہے۔کمپنی کلچر کے فروغ سے سٹاف اور ورکرز کی ترقی اور فلاح وبہبود کے مواقع پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے تمام شعبے باہمی اعتماد اور بہترین کورآرڈنیشن کو فروغ دیں اور کمپنی کی کارکردگی بہتر اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے نئےخیالات تلاش کئے جائیں۔
محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں ڈسپلن اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے کمپنی میں ڈسپلن نافذ کرنے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی میں کام کرنے والی خواتین کی عزت اور احترام ہم سب کا فرض ہے۔اگر کسی خاتون سٹاف ممبر یا ورکر کی طرف سے ہراسمنٹ(Harassment) کی شکایت آئی تو سخت کارروائی ہوگی۔سی ای او نے واضح کیا کہ پاکستان میں رائج ہراسمنٹ(Harassment) قوانین کے مطابق ہراساں کرنے والے ملازم کو نوکری سے برخواست بھی کیا جاسکتا ہے۔


Post A Comment:
0 comments: