کوٹ ادو: سکول ٹیچر کیساتھ غنڈا گردی پراساتذہ اور طلباء شرپسندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
دوسری طرف ای ایس ٹی ٹیچر خالد آرائیں واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دن دیہاڑے مسلح غنڈوں کاچھٹی کے وقت گورنمنٹ ہائی سکول کے گیٹ پر دھاوا،سکول ٹیچر پر پسٹل تان لیا، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ ادو کے نہم کلاس کے طلباء ثاقب لاڑ اور نعیم سرائی کے مابین کئی روز پہلے سکول میں جھگڑا ہوا جس کا پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول عبدالغفار لنگاہ نے نوٹس لیتے ہوئے نعیم سرائی اور ثاقب لاڑ سمیت ان ساتھی 5طلباء کو سکول سے نکال دیا،گزشتہ سے پیوستہ روز گورنمنٹ ہائی سکول میں ٹیسٹ جاری تھے کہ پرنسپل کی اجازت سے کلاس ٹیچر ملک خالد آرائیں نے طالبعلم نعیم سرائی کوٹیسٹ کیلئے بلالیا،نعیم سرائی ٹیسٹ دے کر واپس جانے لگا تو سکول کے گیٹ کے دونوں اطراف سے ثاقب لاڑاپنے غنڈوں کے ہمراہ موجود تھا،خوفزدہ نعیم سرائی نے اپنے ٹیچرخالد آرائیں کو بتایا توٹیچر خالد اسے گیٹ پر چھوڑنے آیا توگیٹ پر موجودثاقب لاڑنے اپنے دیگر ساتھیوں حماد لاڑ، عمار لاڑ،نعیم بلوچ، اسامہ بلوچ وغیرہ کے ہمراہ سکول ٹیچرخالد آرائیں کو گھیر لیا ۔
اور اس پر پسٹل تان لیا سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے بعد مخالف نعیم سرائی کو زدوکوب کیا اور اسے اٹھانے کی کوشش کی،غنڈے سکول کو آگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، ادارہ کے سیکیورٹی گارڈ کے باہر آنے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،اس حوالے سے متاثرہ خالد محمود آرائیں نے بتایاکہ وہ نعیم سرائی کو جب گیٹ کے بعد چھوڑنے گیا تو انہوں نے اس پر پسٹل تان لیا،غنڈہ گردی کی اور مجھے قتل کی دھمکیاں دیتے رہے،اس حوالے سے انہوں نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کو درخواست دی جنہوں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف کو بھیج دی،شام تک وہ تفتیشی عارف کے پاس بیٹھے رہے شام کو اس نے یہ کہہ کر واپس بھیج دیا کہ وہ پولیس کا ڈالا بھیج کر ملزمان کو گرفتار کر آتے ہیں، مگر تفتیشی نے کوئی کارروائی نہیں کی، 2روز گزرنے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ بھی درج نہ کیا سکول سٹاف نیاحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر محفوظ ہیں غنڈا گردی کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے بصورت دیگراساتذہ روڈ پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔


Post A Comment:
0 comments: