مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری برداشت نہیں ، محمد حمزہ سالک



ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک ایجوکیشن افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان(بیو رورپورٹ)ڈیرہ غازی خان کے تعلیمی میدان میں بہتری لانے بارے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کے افسران کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،ڈی ایم او آبگینے خان،سی ای او ایجوکیشن مسعود ندیم،ڈی ای اوز مہر سراج الدین،نصراللہ خان ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ سکول معائنے کی پولیٹیکل اسسٹنٹ،اسسٹنٹ کمشنرز کی رپورٹس کااسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی رپورٹس سے موازنہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورغیر حاضر ی پران کی انکریمنٹ روکنے کی بجائے انہیں ملازمتوں سے فارغ کیاجائے۔

ڈیجیٹل اور نان ڈیجیٹل ٹیچرز کی لسٹ ضرور شئیر کی جائے،اساتذہ کی چھٹیوں پر جانے سے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر نہیں ہونا چاہیئے،آن لائن چھٹیوں کی اطلاع تمام افسران کو شیئر کی جائے،غیر حاضر سٹاف نے عادات تبدیل نہ کیں تو انہیں ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری کتابوں کی باضابطہ تقسیم کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے مزید کہا کہ تعلیمی سلسلہ میں ہرگز کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔قبائلی علاقوں میں تعلیمی مانیٹرنگ کا سسٹم موثر ترین بنایا جائے۔ہم اجتماعی کاوشوں سے تعلیمی نظام بہتر بنائیں گے اور بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ انکی اچھی تربیت بھی کی جائیگی جب کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ و سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی جاری رہے گی۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: