مظفرگڑھ: پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر حسین پہوڑافطار پارٹی میں خطاب کررہے ہیں
مظفرگڑھ (چیف رپورٹر احمد سعید چوہدری) ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفرگڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران نیازی پہلا وزیراعظم ھے جوعدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے فارغ ھوا۔ اپوزیشن کی جیت عوام اور آئین کی جیت ھے۔ وہ آئین جسے ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں متفقہ طور پر بنایا جسے ضیاؤ الحق آمر نے نظریہ ضرورت کے تحت توڑا پھر بینظیر بھٹو شہید نے آئین کوپھربحال کیا۔ پھرآنیوالے آمرمشرف نے نظریہ ضرورت کے تحت آئین توڑا۔ پھرآصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آئین کو اصلی حالت میں بحال کیا اور آج اسی آئین کے ذریعے سپریم کورٹ نے سویلین ڈکٹیٹر کوفارغ ھونا پڑا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورساؤتھ پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کے حکم پر پارٹی عہدے داروں کارکنوں تاجران وکلاء ڈاکٹرز اور انجینئرز کودیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ملک رفیق ابڑیند، رانا مجاہد، رانا سرفراز، عباس پکوان، پیپلز لائرز فورم کے سردار ظفر اللہ لغاری ایڈووکیٹ۔ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری میاں معین جوئیہ،سابق صدر بار ملک سعید گسورہ ایڈووکیٹ، چوھدری کاشف منظور ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ، عزیز خان پتافی، حمادبخاری، رانا منیرنون، انجمن تاجران کے مرکزی رہنما جاوید اختر ملک،مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ محمد عامر،ضلعی صدر تاجران سید امیر حسن شاہ، قصبہ گجرات سے قاضی سلیم شیخ محمد جمشید،ملک اجمل کالرو،بلال کالرو، علی زین پہوڑ، احسن رضا پہوڑ، نین رودنی،حسنین کورائی ایڈووکیٹ،رفاقت حسین بھٹہ ایڈووکیٹ،تھرمل پاور مظفرگڑھ لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی رمضان چانڈیہ، ملک عابد حسین پہوڑ،ضلع کچہری مظفرگڑھ کے ملازمین کے صدر ملک عابد حسین آصف،ملک عامر ھانس، سید اسامہ شاہ ایڈووکیٹ،حارث خان ایڈووکیٹ ودیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ شرکاء کو افطاری کروانے کے بعد افطار ڈنر بھی دیا گیا۔


Post A Comment:
0 comments: