مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

ماہ صیام اور رمضان بازار


تحریر: ماریہ اسلم 


کوئی ادھوری نہ رہے دعا کسی کی

سب کے لئے ایسا مبارک رمضان ہو


رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اور اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول بھی اسی پاک مہینے میں ہوا اور رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے۔ جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تھا تو آپ چاند کو دیکھ کر فرماتے تھے ’’کہ یہ ماہ صیام کا چاند خیر و برکت ہے، میں اس پاک ذات پر یقین رکھتا ہوں جس نے مجھے پیدا فرمایا۔‘‘ سورہ البقرہ کی آیت 183 میں اللہ رب العزت نے فرمایا’’اے ایمان والو!تم پر اسی طرح روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن سکو۔‘‘ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذولجلال نے اپنی طرف سے منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن اللہ تعالی اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو عبادت کے لئے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے اور اس میں بندہ اپنے معبود حقیقی سے گفتگو کرتا ہے اور روزہ بھی اللہ تعالیٰ سے لو لگانے کا ایک ذریعہ ہے ایک حدیث سے روایت ہے کہ جس سے نیت سے روزے رکھے اس کے سابقہ گناہوں کو بخش دیا جاتا ہے۔ماہ صیام کے مبارک مہینے میں ایک رات ایسی بھی آتی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے اوروہ رات اتنی عظیم ہے جو ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بن سکتے ہے۔ 

جہاں لوگ رمضان کی آمد سے بہت خوش ہیں وہیں وہ مہنگائی کے طوفان سے بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ تو حکومت پنجاب نے عوام کی پریشانی کو بہت حد تک کم کرنے کے لئے بہت بہترین اقدامات کئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان بازار کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جہاں حکومت پنجاب کی ہدایات پر تمام خورد و نوش اشیاء میں خصوصی رعایت کی گئی۔ آٹا ، گھی وغیرہ کی قیمتوں مین بھی خصوصی رعایت کی گئی ہے۔ رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے فی کلو، انڈے 6 روپے فی درجن کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ چکن 12 روپے فی کلو کم اور چینی 80 روپے کلو رمضان بازار میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ رمضان بازار میں فئیر پرائس شاپس میں 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔ رمضان بازار کی عوام کو سکیورٹی، پارکنگ سمیت تمام مثالی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔رمضان بازاروں میں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماہ صیام میں صفائی پر خاصی توجہ دی ہے۔ خاص طور پر تمام بڑے مساجد کی جانب جانے والے راستوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی کی جاتی ہے تاکہ نمازیوں کو مسجد جانے والے راستوں میں کسی قسم کی دقت کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے غریب عوام کے لئے کئے جانے والے اس اقدام پر عوام حکومت کی دل سے مشکور ہے اور رعایت کے ساتھ اپنی ضرورت کی تمام اشیاء خرید بھی رہی ہے۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: