کوٹ ادو: اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود جی ٹی روڈ پر قائم مین نالے کی صفائی کی نگرانی کرتے ہوئے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) شہر کوٹ ادو کا مین ڈرین سسٹم جو کئی سال سے چوک ہونے کی وجہ سے شہر کے نالے ابل چکے تھے جسے عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود نے فوری ڈرین سسٹم کو بحال کرنے کا حکم دے دیا سینٹری انسپکٹر ، انفورسمنٹ انسپکٹر عملہ اور مشینری لیکر فوری موقع پر پہنچ گئے، اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود نے روزے کی حالت میں سخت گرمی کے باوجود خود کام کو چیک کیا اور تمام سٹاف کو ہدایت کی کے شہر میں موجود انکروچمنٹ مکمل طور پر ختم کی جائے مین جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں کو اور تاجران کو آخری وارننگ دی جائے کہ کسی بھی دوکان کے سامنے ایک سے زائد ریڑھی بان آئی کیٹ کی حدود سے باہر پایا گیا تو دوکاندار کے خلاف کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے،شہر کے تمام مین سٹریم ڈرین سسٹم کی بھل صفائی کی جائے گی ،آپریشن مون سون کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے نالے کے اوپر سے تجاوزات کو فوری ختم کریں جو بھی ناجائز تجاوزات میں ملوث ہو سخت کارروائی کر کے دوکان کو سیل کردیا جائے۔


Post A Comment:
0 comments: