مظفرگڑھ: ڈی ایس پی سٹی عمران رشید رمضان بازار کی سیکورٹی کا معائنہ کررہے ہیں
مظفرگڑھ( بیو روچیف احمد سعید چوہدری) ڈی ایس پی سٹی سرکل نے کہا ہے کہ رمضان بازار مظفر گڑھ میں پولیس سکیورٹی کے سخت اقدامات کرلیئے ہیں۔ روزہ داروں اور نمازیوں کی حفاظت کرنا پولیس سٹی سرکل کی ذمہ داری میں شامل ہے۔رمضان بازاروں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت ممکن بنایاجائے گا۔ مظفرگڑھ کا رمضان بازار لگایا گیا ہے جس میں عوام کو تمام اشیاء کنٹرول ریٹ پر ہی فروخت کی جارہی ہیں ناپ تول میں بھی کوئی کمی کوتاہی قبول نہیں ہوگی۔ان خیالات کااظہار ایس ڈی پی او سٹی سرکل عمران رشید نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے۔ سٹی سرکل پولیس ماہ رمضان میں اپنی ڈیوٹی بہتر سرانجام دے رہی ہیں۔ مساجد امام بارگاہوں عبادت گاہوں، شہر کے داخلی وخارجی راستوں اور رمضان بازاروں کی سکیورٹی سخت کررکھی ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ خاص طور پر نماز کے اوقات میں میں خود ہی نمازیوں کی نگرانی کررہاہوں۔
جرائم پیشہ ملزمان کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا جانتاہوں۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل عمران رشید نے بتایا ہے کہ رات کو میں خود مساجد امام بارگاہوں عبادت گاہوں کی سکیورٹی چیک کرتا ہوں۔ کمی کوتاہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لوں گا۔ رمضان بازاروں کے روزانہ وزٹ کروں گا میں میڈیاکے نمائندگان اور تاجران کا بے حدمشکور ہوجنہوں نے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے اورسٹی سرکل کی پولیس میڈیاکے نمائندگان اور تاجران کے جائز مسائل فوری حل کرے گی ظلم وزیادتی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور میں عوام الناس سے اپیل کرتا ہو کہ مشکوک افراد یامشکوک گاڑیوں کی نشاندہی کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد کو فوری بے نقاب کیاجائے گا۔


Post A Comment:
0 comments: