تحریر: ثمرین قریشی
بالوں کا گرنا نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بہت پریشان کن مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ اس سے چھوٹی عمر میں ہی ادھیڑ عمرکا گمان ہوتا ہے۔ پھر لمبے اور خوبصورت بال تو عورتوں کی خوبصورتی کے ضامن ہوتے ہیں۔ بالوں کا گرنا یاگنجا پن کھانے پینے میں بے اعتدالی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی نہ گزارنے ہر وقت پریشان و متفکر ر ہنے توان کی کمیلمبی بیماری غیرضروری استعمال کی وجہ سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ گنجا پن اور بال گرنا چونکہ ایک عالمی مسئلہ ہے اس لئے اس کے حل کی متواتر کوششیں کی جارہی ہیں آج کل مصنوعی بال لگانے کا بڑا چرچا ہے اس کے علاوہ کئی لوگ وگ بھی استعمال کرتے بالوں کی حفا ظت خشکی دور کرنے اور بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے خشک بالوں میں نہانے \سے پہلے سرسوں کے تیل کی ہلکی مالش کریں یا رات کو سر پرتیل لگا لیں اور صبح اٹھ کر سر دھولیں۔ دو بڑے چمچ میتھی کے بیج رات بھر پانی میں بھگوئیں ۔
صبح ان کا لیپ بناکر | تمام سر میں لگائیں گھنٹہ یا ڈیڑھ گھنٹہ بعد ریٹھا اور سیکا کائی کےلوشن محلول سے دھولیں، | خشکی وغیرہ کا مجرب علاج ہے۔ ٹھنڈے پانی سے سر دھو کر 5سے 10منٹ تک انگلیوں کی پوروں سے مساج | گنجا پن کا بہترین علاج ہے۔ خشک بالوں میں ہفتہ میں ایک بار انڈے کو پھینٹ کر اچھی طرح لگائیں اور پھر سر کو صابن یا شیمپو سے دھولیں خشک بالوں میں ہفتے میں ایک بار زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر کی مالش کریں اور اس کے بعد سر دھولیں۔ سر کی خشکی دور کرنے کیلئے ناریل اور مہندی کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں ۔ مہندی میں لیموں کے چند قطرے اور انڈا ملا کر بالوں میں لگائیں پھر ایک گھنٹہ بعد سر دھولیں خشکی سے نجات مل جائے گی۔ سر میں زیادہ میل وغیرہ جمع ہوگئی ہو تو اسکو نکالنے کیلئے سرکہ کوتیل یا پانی میں ملا کر لگا ئیں سرصاف ہوجائے گا۔ کلونجی کو پانی میں ملا کر لگانے سے سر کے بال مضبوط ہو جاتے ہیں اور بال گرنے سے رک جاتے ہیں۔


Post A Comment:
0 comments: