چائنیز چکن نوڈلز
اجزاءـ:
مرغی تین سوگرام بغیر ہڈی، انڈے والے نوڈلز پانچ سوگرام ابلے ہوئے ، بند گوبھی ایک پیالی باریک کٹی ہوئی ، شملہ مرچ ایک عدد باریک کٹی ہوئی، ہری پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی ، ہری مرچ دو عدد لمبائی میں کٹی ہوئی، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا لمبائی میں کٹی ہوئی ،لہسن چار جوے لمبائی میں کٹا ہوا ، لال مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی ، ویا ساس ایک کھانے کاچمچ ، چلی ساس ایک کھانے کاچمچ ، سرکہ ایک کھانے کاچمچ ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ ،نمک آدھا چائے کا چمچ، تیل تین کھانے کے چمچ
ترکیب :
دیگچی میں تیل گرم کر کے مرغی کو تیز آنچ (highflame) پر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں( cook)۔ اس میں تمام سبزیاں ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں (roast) ۔ اس میں نوڈلز (noodles) کے علاوہ باقی تمام اجزاء( ingredients) ڈال کر ملائیں (mix) اور پھر چولہا بند کر دیں۔ اس میں ابلے ہوئے نوڈلز (noodles) شامل کر کے ملائیں (mix) اورمکس کرنے کے بعد کسی بڑی ڈش میں ڈال کر پیش کریں۔


Post A Comment:
0 comments: