مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

تحریک لبیک نے ضلعی میئر کیلئے ممتاز عالم دین مفتی اللہ بچایا قادری کو نامزد کر دیا



علی پور: تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر شعیب کامران خان قلندرانی کی زیر صدرات مشاورتی اجلاس کا منظر


 علی پور (خبرنگار) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک لبیک پاکستان ضلع مظفر گڑھ نے ضلعی میئر اور ڈپٹی میئروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ضلع میئر کے لئے متفقہ طور پر ممتاز عالم دین مفتی اللہ بچایا قادری کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے تحصیل علی پور سے پروفیسر محمد شفیع خان تحصیل جتوئی سے محمد ابراہیم سندیلہ مظفر گڑھ سے محمد خلیل رضوی کوٹ ادو سے ملک محمد محبوب غازی کھر جبکہ حالیہ دنوں میں میں نئی تشکیل دی جانے والی تحصیل چوک سرور شہید سے پیر عاشق حسین باروی امیدوار ہونگے یہ فیصلہ گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان ضلع مظفر گڑھ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جوکہ ضلعی امیر محمد شعیب کامران قندرانی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں پی پی امراء ضلعی باڈی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کے بعد ضلعی امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان موجودہ حالات میں عوام کے لئے امید کی واحد کرن ہے ،بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات تحریک لبیک میدان خالی نہیں چھوڑے گی ہم نے ضلع بھر میں صاف ستھرے کردار کے حامل امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں اب عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے بارے میں میں صحیح فیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: