ملتان: سرائیکی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین مزمل ارشد چانڈیو، سیانی مائی ،محمد حسن پریس کانفرنس کررہے ہیں
ملتان(بیو روچیف مہر فیاض سیال) سرائیکی ورکرز پارٹی کے مرکزی چیئرمین مزمل ارشد چانڈیو نے مقتول عبد الحمید ولد فدا حسین کے متاثرہ خاندان بھائی شوکت حسین،والدہ سیانی مائی،بھانجا محمد حسن ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب سرائیکی وسیب کے غریب عوام پر ظلم ڈھانے والے پولیس افسران کے خلاف انقلابی بنیاد وں پر اقدامات کو حقیقی معنوں میں یقینی بنائیں تاکہ خطہ کے مظلوم لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقتول عبدالحمید ولد فدا حسین کے مدعی ملازم حسین ،عابد حسین،محمد فاروق لودھراں عدالت میں پیشی پر گئے لیکن تھانہ لودھراں پولیس نے انہیں راستے میں گرفتار کر لیا اور ان پر ڈکیتی کا جھوٹا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا وجہ عناد یہ ہے کہ گرفتار متاثرہ افراد عبدالحمید ولد فدا حسین کے قتل کیس میں ڈی پی او لودھراں اور دیگر پولیس افسران کے خلاف استغاثہ دائر کیا، اگر متاثرہ خاندان یا مجھے کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ڈی پی او لودھراں اور اس کے ماتحت افسران و ملازمین پر ہوگی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم،وزیر اعلی پنجاب،ایڈیشنل آ ئی جی ملتان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بے گناہ متاثرہ بچوں کو چار روز کے اندر اندر رہا کردیں اور ان پر درج جھوٹا مقدمہ خارج کریں اور ہمیں جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور ڈی پی او لودھراں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور اس پر متاثر ہ گرفتار بچوں کو اغوا کر کے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر مقدمہ درج کیاجائے بصورت دیگر میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائوں گا اور احتجاجی کیمپ بھی لگائوں گا۔


Post A Comment:
0 comments: