مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

قانون شکنی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، رضوان خان



میرہزار خان: ایس ایچ اوز وار حسین پولیس کارروائیوں کی تفصیل بتارہے ہیں


کرمداد قریشی (ڈسٹرکٹ بیورو چیف سید ظفر حسین نقوی ) ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ رضوان خان نے ایس ایچ او فرحت عباس کے ہمراہ تھانہ قریشی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان ایک مقدس مہینہ ہے ، احترام رمضان المبارک یقینی بنایا جائے ، عبادت گاہوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ، علماء، ممبران امن کمیٹی اور معززین علاقہ قیام امن کیلئے بھرپور کوشش کریں ، پولیس جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کے جان و مال کی حفاظت کے فریضہ کو اچھی طرح سرانجام دے رہی ہے ، معززین کے تعاون اور پولیس گشت  کے نتیجے میں تھانہ قریشی کی حدود میں جرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ، معززین علاقہ اور صحافی برادری قانون شکن جرائم پیشہ عناصر کی نشاندھی کرکے پولیس کی مدد کریں ، عوام ٹھیکری پہرہ کا سسٹم یقینی بنانے ، عوام کے ٹھیکری پہرہ اور پولیس کے مؤثر گشت سے جرائم پیشہ جرائم کے خاتمہ کیلئے بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ، اسی دوران ایک خاتون سمیت چند سائلین نے حصول انصاف کیلئے درخواستیں پیش کیں ، ڈی ایس پی رضوان خان سائلین کی فوری کاروائی اور انصاف فراہم کرنے کیلئے ایس ایچ او فرحت عباس کو احکامات جاری کیے ، ساتھ ہی تھانہ میں تعینات تمام عملہ کو سائلین سے بہتر رویہ اپنانے کیلئے ہدایت کی ، ڈی ایس پی صدر رضوان خان نے تفتیشی افسران سمیت ایس ایچ او فرحت عباس سے کرائم میٹنگ بھی کی ۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: