مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

سردار عثمان بزدار مستعفی،پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد




اسلام آباد:ـوزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ( ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ، وزیر اعظم سے پیر کو پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میںجاتی امراء میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے۔میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطورِ وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں اور آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی نے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانے پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر انشا اللہ پورا اُتروں گا۔ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کیساتھ بھر پور تعاون کریگی۔ اتحادی کی حیثیت سے ملکر عوامی خدمت کرینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کوبنی گالہ میں ہو نیوالی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا۔اسی دوران سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ بھی لیا گیا۔پرویز الٰہی کو کہا گیا کہ اعتماد کے ووٹ والے دن تحریک انصاف آپ کو ووٹ دیگی۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے ق لیگ کے چوہدری پرویزالٰہی کی بطور وزارت اعلیٰ پنجاب نامزدگی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

 منحرف رکن اشرف انصاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کئے جانے پر وہ ان کا مکمل ساتھ دینگے او رپرویزالٰہی کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب ووٹ دیں گے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد 7ہے جب کہ مزید 15ن لیگی ارکان چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینگے۔ایک بیان میں یونس انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں ن لیگ کے 6ارکان آج وزیراعظم سے ملیں گے۔ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا دعوی ہے کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ہمارے گروپ کے ارکان کی تعداد7ہے، پنجاب کی سیاست میں وزیراعظم کے فیصلے کے ساتھ ہیں، وزیراعظم اگر پرویز الٰہی کو وزیراعلی نامزد کریں گے تو حمایت کریں گے۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل و رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری مونس الٰہی نے  انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم اور پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران ہی سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا،چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ 




Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: