مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلارہے ہیں، محمد حمزہ سالک



ڈیرہ غازیخان: ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ)ضلع ڈیرہ غازی خان میں سپیشل انسداد پولیو مہم جاری ہے،7یونین کونسلوں کوٹ ہیبت،میموری،سخی سرور،مکول کلاں،منگروٹھہ،ماڑی اور جلووالی میں پولیو ورکرز پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلارہے ہیں۔گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ سپیشل انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز مجموعی طور پر94709بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جس میں سے93035پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے دئیے گئے ہیں جبکہ مہم کے تیسرے روز کی کوریج کا ٹارگٹ98فیصد رہا،4والدین نے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلا دئیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی7یونین کونسلوں میں سپیشل مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میں تعاون پر وہ اپنے شہریوں کے شکر گذار ہیں،ہمارے پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلارہے ہیں،ہمارا کوئی بچہ بھی پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہے گا۔شہری اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں۔


Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: