مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

چوک سرور شہید پولیس نے شراب سے بھرا ٹرک پکڑ لیا،2 ملزمان گرفتار



چوک سرور شہید: تھانہ سرور شہید میں پکڑی گئی شراب اور ملزمان دوسری طرف ایس ایچ او تفصیلات بتاتے ہوئے


 چوک سرور شہید(نا مہ نگار) ڈی پی او مظفر گڑھ طارق ولائیت کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پولیس تھانہ سرور شہید کے ایس ایچ او زاہد خان لغاری نے گزشتہ رات ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے چکوال سے سندھ جانے والے شراب سے بھرے ٹرک کو پکڑ لیا جس میں 642 کارٹنوں میں 16 ہزار سے زائد والائتی شراب کی بوتلیں موجود تھیں اور جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے پولیس تھانہ سرور شہید نے غلام عباس اور قیصر نامی دو ملزمان کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ملزمان کا تعلق ضلع اٹک سے بتایا جاتا ہے پولیس تھانہ سرور شہید نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اس موقع پر ابس ایچ او تھانہ سرور شہید زاہد لغاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او مظفر گڑھ طارق ولائیت کی ہدایت پر گشت پر موجود تھے ایک مشکوک کار کو روکا تو اس میں سے شراب کی 48 بوتل برآمد کیں ان سے پتہ چلا کہ ایک ٹرک آرہا ہے جو شراب سپلائی کر رہا ہے اس پر پولیس نے ناکہ لگا کر شراب سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر آئندہ بھی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: