مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

زخمیوں کو ہرممکن علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں،لیاقت علی چٹھہ




ڈیرہ غازیخان: کمشنر لیاقت علی چٹھہ ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج زخمی کی عیادت کررہے ہیں


ڈیرہ غازی خان(بیو رورپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ سخی سرور روڈ پر زائرین کی بس کو حادثہ اور زخمیوں کی آمد کی اطلاع پر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے۔زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو سرکاری خرچ پر تمام علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے ریسکیو 1122 کی تاخیر سے پہنچنے کی اطلاع کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں سے وضاحت طلب کرلی۔انہوں نے ایم ایس سے کہا کہ تمام زخمیوں کو ہرممکن علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زخمی اور لواحقین سے کہا کہ وہ آپ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ عثمان احمد خان بزدار نے ہرممکن علاج معالجہ کی ہدایات جاری کی ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے بتایا کہ جاں بحق دو افراد اور سات زخمیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے ہسپتال میں ایک ڈیڈ باڈی لائی گئی اور دوسرا زخمی ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوا۔ٹیچنگ ہسپتال میں داخل آٹھ میں سے چار زخمیوںکی حالت تشویشناک ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو زخمی اور لواحقین نے بتایا کہ ریسکیو 1122 آدھا گھنٹہ بعد جائے حادثہ پر پہنچی۔تاہم ٹیچنگ ہسپتال میں پہنچتے ہی علاج معالجہ شروع کردیا گیا۔گرڈ سٹیشن کے نزدیک ٹائر تبدیلی کے وقت کھڑی بس کو ٹرک نے صبح تین بجے ٹکر مار دی۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: