قصبہ گجرات : احساس سنٹر پر خواتین کو لونٹے والے ریٹیلر ایف آئی اے ٹیم کی حراست میں کھڑے ہیں
قصبہ گجرات(ملک بلال سمیجہ) ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اپنی ٹیم اور محمود کوٹ پولیس کے ہمراہ احساس کفالت سنٹر قصبہ گجرات کا اچانک چھاپہ مارا تو احساس سنٹر میں تین ریٹیلرز ابو ذر،گلاب علی رضا عرف علی شاہ اور عرفان عرف نانو جان خواتین کی رقم سے کٹوتی کرتے پائے گئے جس پر ایف آئی اے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ریٹیلرز کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا موقع پر موجود خواتین کا کہنا ہے کہ احساس کفالت سنٹر کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے اور آج گرفتار ہونے والوں میں گلاب علی رضا نامی ریٹیلر کو خلاف ایس ایچ او محمود کوٹ محمد نواز پہلے بھی کرپشن کرنے پر گرفتار کر چکے ہیں جو آج ہی ضمانت پر رہا ہو کر سنٹر پہنچا تھا اور آتے ہی خواتین کو لوٹنا شروع کردیا ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گجرات سنٹر میں کرپشن کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر کاروائی کی گئی اس کے علاوہ کچھ ریٹیلرز رقم کے لالچ میں آئوٹ آف لوکیشن بھی ڈیوائسز چلا رہے ہیں جن کے خلاف بھی بہت جلد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Post A Comment:
0 comments: