مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

شادی کے بعدزندگی میں بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں : سجل علی




کراچی:ایک طرف جہاں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افوا ہوں کے درمیان ان کا ایک پرانا انٹرویو زیر گردش ہے۔ سوشل میڈیا پر سجل علی کا نومبر2021ء کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کرنے سمیت شوہر کے حوالے سے بھی بات کی تھی۔ سجل علی نے شادی کے بعد کی زندگی پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں اور انسان کے ہوش ٹھکانے لگ جاتے ہیں۔سجل علی نے مزید کہا تھا کہ شادی کے ڈیڑھ سال تک مشکلات ہوتی ہیں، اس کے بعد انسان عادی ہوجاتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اگر شریک حیات اچھا ہو اور تعاون کرنیوالا ہو تو زندگی اچھیبن جاتی ہے اور انہوں نے شوہر احد رضا میر کے تعاون کرنیوالا شخص قرار دیا تھا۔اسی پروگرام کے آخر میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر احد رضا میر سے متعلق ایک لفظ بولیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔سجل علی کے مذکورہ پرانے انٹرویو بارے لوگ چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: