مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

صوبہ سرائیکستان وقت کی ضرورت ہے ،ملک اللہ نواز وینس





ملتان: سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کا پیر غائب کے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ گروپ فوٹو 


ملتان (بیو رو چیف مہر فیاض سیال )پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے پیر غائب شجاع آباد سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا صوبہ سرائیکستان وقت کی ضرورت ہے سرائیکی وسیب کو صوبہ ملنے سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگاصوبوں میں توازن پیدا ہوگا سرائیکی خط کا احساس محرومی ختم ہوگا نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور وسائل میسر ہو نگے پیپلز پارٹی کے چار سال گزرنے کے بعد مشکل وقت میں سینٹ سے صوبہ کا آئینی بل پاس کرایا پنجاب سے ن لیگ نے دو صوبوں کی قرارداد پاس کرائی اور پی ٹی آئی نے پونے چار سال بعد مشکل وقت میں قومی اسمبلی میں بل پیش کیا دراصل تمام بڑی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں صوبہ سرائیکی وسیب کا حق ضروری ہے صوبہ سرائیکیستان نہ بنا کر تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور کے خلاف ورزی کررہی ہیں اور وفاق پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں اب تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب فوری طور پر صوبہ سرائیکیستان بنائیں ورنہ وقت گزر جائے گا اور سرائیکی وسیب کا احساس محرومی اور غصہ بڑھتا جائے گا اور آئندہ الیکشن میں قصور واروں کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور سرائیکی وسیب کے نوجوانوں اور عوام کے غصہ کا سامنا کرنا آسان نہ ہو گا اور منفی کردار واضح ہو جائیں گے۔


Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: