مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

عوام سچے اور دیانتدار لیڈر عمران خان کے ساتھ ہے، میاں حسن شیخ تھہیم


مظفر گڑھ: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں حسن شیخ تھیم کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی 

مظفرگڑھ(چیف رپورٹر احمد سعید چوہدری )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ریلی نکالی گئی،،تفصیلات کیمطابق تحریک انصاف کی جانب سے محلہ شیخوپورہ سے مظفرگڑھ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،ریلی میں ٹائیگر فورس،وکلاء،سول سوسائٹی کے افراد اور عام شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام چور اور لٹیرے لیڈروں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ سچے اور دیانتدار لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا قافلہ لے کر پہنچیں گے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے،جلد ہی ملک سے بیروزگاری،مہنگائی کا خاتمہ ہوگا،تحریک انصاف کی ریلی سے میاں حسن شیخ تھہیم،سردار فرحان منظور ایڈوکیٹ،شاہزیب بھٹہ،تنویر قریشی،معظم قریشی،وحید احمد اعوان،رانا وسیم،صاحبزادہ وحید احمد،ملک ایاز،محمد بخش،اسامہ لغاری،محسن رضا،زریاب شیخ،علی شیخ،زریاب شیخ،کلیم اللہ سندیلا،مہر زین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: