لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم مگرمچھ کے آنسو بہانا بند کریں اور عوام کے غصے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ وہ تاحیات اسپیکر نہیں رہنے والے ہیں، آپ اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ آپ کسی اور کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔ حمزہ نے سوال کیا کہ وہ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں جن کا عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل قوم سے وعدہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم کل اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی وزیراعظم کو خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے عمران کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر اعظم کے دفتر سے نکالے جانے کے بعد اپنے گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
کلیدی جھرمٹ
مشہور تحاریر
-
پاکستانی فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے : نیلم منیر لاہور(آئی این پی) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنے کہا ہے کہ ...
-
ڈپریشن کی شکار مائیں، بچے کی پکار پر دیرسے جواب دیتی ہیں! ڈپریشن کی شکار مائیں اپنے بچے سے گفتگو کرتے وقت جواب دینے میں تاخیر کرتی ہے جس کا...
-
میرا نیا گیت بلوچی ثقافت کو خراج تحسین ہے، آئمہ بیگ لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ان کا نیا گیت بلوچستان کی ثقافت ...
-
ملتان(بیورو رپورٹ ) ملتان میں جعلساز مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں کے نتیجے میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے 10,000لیٹر Carbonated Dri...
یہ بلاگ تلاش کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
بلاگ آرکائیو
- فروری 2023 (10)
- اکتوبر 2022 (36)
- ستمبر 2022 (1)
- جولائی 2022 (2)
- اپریل 2022 (68)
- مارچ 2022 (23)
Click here to load more...


Post A Comment:
0 comments: