ملتان:ڈی ایچ اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شعیب انور کیانی جشن بہاراں کی نمائش اور سٹالز کا معائنہ کررہے ہیں۔
ملتان (بیو رو چیف مہر فیاض سیال)ڈی ایچ اے ملتان میں رنگا رنگ جشن بہاراں کا آغاز کردیا گیا ہے 25 مارچ تک جاری رہنے والے جشن بہاراں میں ہارس اینڈ کیٹل شو، ڈاگ شو ،مینا با زار اور مختلف پروگرام پھولوں کی نمائش کی جائے گی، ڈی ایچ اے ملتان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شعیب انور کیا نی نے نما ئش اورسٹالز کا معائنہ کیا۔جشن بہاراں کے دوران لگے سٹالز پر شہریوں نے کثیر تعداد میں دلچسپی ظاہر کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹرشعیب انور کیا نی نے کہا کہ بچوں کے ٹیبلو،جھولوں اور میوزیکل پروگرامز نے بہار کا رنگ دوبالا کردیا ہے جبکہ شہریوں کو خوشیوں کا بھرپور موقع فراہم کیا ہے۔ ڈی ایچ اے ملتان مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی شہریوں کی بھرپور انداز میں شرکت سے جشن بہاراں کو رنگ لگ گئے ہیںاس مو قع پر سکول کے بچوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا جشن بہاراں 25مارچ تک بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔


Post A Comment:
0 comments: