کراچی میں بلدیاتی الیکشن لڑنے سے ان کی کانپیں ٹانگ رہی : سندھ حلیم عادل شیخ
کراچی(ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ٹولا پہلے الیکشن سے بھاگ کر بلدیاتی الیکشن ملتوی کروائی کیوں کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن لڑنے سے ان کی کانپیں ٹانگ رہی تھی اب چور دروازے سے سندھ کا بلدیاتی ایکٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا سندھ کا بلدیاتی ایکٹ 140 اے کے تحت بنایا جائے۔
فروری 2022 میں سندھ اسمبلی کی جانب سے حکومتی و اپوزیشن اراکین پر مشتمل سیلیکٹ کمیٹی بنائی گئی سیلیکٹ کمیٹی نے 45 دنوں میں ایکٹ بنانا تھا 8 ماہ میں صرف ایک میٹنگ ہوئی اس کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوئی نہ ہم سے کوئی تجاویز لی گئی ہیں اب چور پچھلے دروازے سے بغیر مشاورت سے سندھ بلدیاتی آرڈیننس لایا جارہا ہے ایک دفعہ دوبارہ کالا قانون لایا جارہا ہے جس میں ادارے لوکل گورنمنٹ کے ماتحت نہیں ہونگے ۔
وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت چند ماہ سے زیادہ کی مہمان نہیں ہے اس لئے یہ لوگ تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں نئے آرڈیننس پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے بغیر مشاورت سے بننے والے اس کالے قانون کو ہم نہیں مانتے بغیر مشاورت سے پیش ہونے والے سندھ بلدیاتی آرڈیننس کو رد کرتے ہیں سپریم کورٹ کے احکامات اور ائین کے آرٹیکل 140 اے کے خلاف کوئی قانون قبول نہیں ہوگا۔


Post A Comment:
0 comments: