مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا، گل پانڑہ

Entering the singing field was not easy, Gul Panda




 گلوکاری کے شعبے میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا، گل پانڑہ


لاہور(ویب ڈیسک )گلوکارہ گل پانڑہ نے کہا ہے کہ موسیقی کا شوق بچپن سے تھا اور گھر میں اس حوالے سے بڑی سختی تھی بلکہ یہ کہیں کہ اجازت ہی نہیں تھی،گھر والوں کو میرے شوق کا علم تھا اور کافی لڑائی جھگڑوں کے بعد میں اپنے شوق کی تکمیل میں کامیاب ہو ئی۔ گل پانڑہ نے کہا کہ 2012 میں میری ایک غزل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور جب لوگوں نے پسند کیاتو اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب مجھے باضابطہ طو رپر موسیقی کے شعبے میں آجانا چاہیے۔


اس کے بعد مجھے رشتوں کی پیشکش بھی ہونا شروع ہو گئی لیکن میں نے سوچا کہ میں اتنی مشکل کے بعد اس طرف آئی ہوں تو ابھی کس طرح شادی کر لوں۔انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے عاطف اسلم کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں گانا گانے کا موقع ملا لیکن مجھے یقین نہیں آرہا تھاکہ میں عاطف اسلم کے ساتھ پرفارم کررہی ہوں۔


 انہوں نے میری بڑی رہنمائی کی جس کی وجہ سے میں اچھا کام کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کی بھی پیشکش ہوئی لیکن جب میں نے سوچ بچار کی تو یہ فیصلہ کیا میں بیک وقت دونوں کام نہیں کر سکتی میری تمام تر توجہ اس وقت بھی گلوکاری کی جانب مرکوز ہے اور اسی شعبے میں محنت سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: