مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست دائر کردی



  علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کی درخواست دائر کردی


لاہور (ویب ڈیسک) اداکار و گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔ علی ظفر کے ہرجانے کے دعوے پر ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو سماعت ہوئی جس میں میشا شفیع کی جانب سے جوڑوں کے درد کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی اور  جرح کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ دوسری  جانب علی ظفر نے میشا شفیع کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں لینے اور حاضری کے لیے مچلکے جمع کروانے کے لیے درخواست دائر کردی۔


درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے بچنا چاہ رہی ہیں، میشا شفیع پہلے بھی جرح مکمل کروائے بغیر باہر چلی گئی تھیں، وہ اب بھی پاکستان ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کے لئے آئی ہوئی ہیں جس میں انکے بھائی نے کام کیا ہے۔ علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع پر بغیر جرح مکمل کروائے ملک سے واپس جانے کا خدشہ ظاہر کیا اور پاسپورٹ تحویل میں لینے کی استدعا کی۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: