مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

روسی افواج نے یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا،یوکرینی فوج شہر سے باہر




ماسکو/کیف (ویب ڈیسک )روسی فوج نے یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی افواج نے یوکرین پر تازہ حملوں کے بعد مشرقی یوکرین کے شہر کریمنا پر قبضہ کرلیا جس کے بعد Ukraine کی فوج شہر سے باہر نکل گئی ہے۔کریمنا کے گورنر نے شہر پر روسی فوج کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے سے پہلے یوکرین کے مشرقی شہر کریمنا کی آبادی 18 ہزار تھی جبکہ مشرقی Ukraine پر ڈونباس کے علاقے میں تازہ روسی حملے کے بعد کریمنا روس کے قبضے میں آنیوالا پہلا شہر ہے۔

کریمنا کے گورنر کا کہنا تھا کہ شہر اب روس کے قبضے میں ہے اور اس کی افواج شہر میں داخل ہوچکی ہیں، ہمارے دفاعی اہلکار پیچھے ہٹ گئے ہیں اورانہوں نے روسی فوج سے لڑنے کیلئے نئی جگہ پر پوزیشن لے لی ہے۔گورنر کریمنا نے شہر پرروسی قبضے کا وقت بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے شہرپر ہر طرف سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عام شہریوں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانا ناممکن ہے تاہم ہمارے پاس دو سو اموات کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے رواں برس چوبیس فروری کو یوکرین(Ukraine)  پر حملہ کیا تھا جسے روس نے خصوصی ملٹری آپریشن کا نام دیا تھا جبکہ روس کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جائیگا۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: