مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

مرد و خواتین میں تولیدی کمزوری شرمندگی کا باعث نہیں: ہانیہ عامر




کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین میں تولیدی صحت کی کمزوری شرمندگی کا باعث نہیں مگر نہ جانے کیوں ہمارے معاشرے میں اسے عزت و نفس سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی انکی فلم" پردے میں رہنے دو" مرد میں تولیدی کمزوری کے معاملے پر بنائی گئی ہے جسےہماری سوسائٹی نے شرمندگی سے جوڑ رکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سارے چیزوں کو غلط انداز میں معیوب اور باعث شرمندگی قرار دیا گیا ہے، حالانکہ وہ چیزیں شرمساری کا باعث نہیں ہوتیں۔ہانیہ عامر کے مطابق اسی طرح مرد و خواتین میں تولیدی صحت کے مسائل یا کمزوری کو شرمندگی سے جوڑنا غلط ہے، کیوں کہ وہ مسئلہ باعث شرمندگی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فلم پردے مین رہنے دو معیوب سمجھے جانے والے مسئلے پر بنائی گئی ہے، تاکہ لوگ اس پر بات کریں اور سوچیں۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: