وہ خواتین جن کے بال بہت کم بڑھتے ہیں وہ ان نسخوں پرعمل کرتے ہوئے اپنے بالوں کو بڑھا سکتی ہیں۔ گھنے سیاہ لمبے بال پانے کے لیے شیکا کائی اور آملہ برابر مقدار میں لے لیں اور اسے موٹا موٹا پیس لیں۔ رات کو پانی میں بھگو دیں اور جب بال دھونے ہوں تو اسے ابال لیں ۔ بال دھونے کے بعد اس کا پانی اوپر سے بہائیں۔ آپ کو گھنے سیاہ چمکتے بال ملیں گے۔ آملہ، ناریل، بادام اور زیتون کا تیل، چاروں کو ہم وزن ملا کر 11 دن تک دھوپ لگوائیں اور پھر اس کا استعمال شروع کریں رات کو جڑوں میں لگائیں اور صبح دھودیں کسی بھی اچھے شیمپو سے چند دنوں میں آپ واضح فرق پائیںگے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر کے ساتھ سر کے بالوں کی حفاظت بہت ضروری ہے اور اگر آپ ان نسخوں پر عمل کرتی ہیں تو سر کے بال چمکدارگھنےاور اپنی اصلی رنگت پر دیر تک قائم رہ سکتے ہیں، کیونکہ عمر کے ساتھ بالوں میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے سر میں خشکی محسوس ہونے لگتی ہے جس سے بال بھدے، غیر چمکدار اور روکھے روکھے لگتے ہیں۔ اس حالت میں سویا بین، مغزیات، کوکونٹ کھوپرا اور دیگر تیل کی مصنوعات کو خوراک میں استعمال کرنا چاہئے۔ دودھ اور کنڈیشنز سے بالوں کو صاف کرنا چاہئے ۔ ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ ایک سو بال ٹوٹتے ہیں اور اسی حساب سے دوبارہ بھی نکل آ تے ہیں اس لئے بال ٹوٹنے کے عمل سے پریشان ہو کر حوصلہ نہیں چھوڑنا چاہئے۔


Post A Comment:
0 comments: