جلد کی حفاظت
موسم کے بدلتے ہی حسن بھی ماند پڑنا شروع ہو جاتا ہے اور خواتین پالر کا رخ کرتی ہیں جلد کی حفاظت گھر پربھی کی جاسکتی ہے۔ جلد کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے چہرے کو مو ئسچرائزنگ اورکلینزنگ کے ساتھ ساتھ اپنی جلد کو سورج کی روشنی کے مضر اثرات اور موسم کی تمازت سے محفوظ رکھیں ۔ صرف چہرے کی جلد ہی اس موسم میں تو نہیں مانگتی | بلکہ جسم ، گردن ہاتھ، باز واور پائوں بھی توجہ چاہتے ہیں اس لیے چہرے کیساتھ ساتھ جلد کے باقی حصوں کی حفاظت بھی روزانہ کے کاموں میں شامل کریں۔
گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں کو ہم وزن ملا کر یہ آمیزہ کی صاف بوتل میں کر کے فریج میں رکھ دیں ٹونر کے طور چہرے پر اور گردن پر لگائیں ۔ ٹماٹر کے دو سلائس کاٹ کر فریزر میں رکھ دیں جب بھی کہیں باہر سے آئیں تو یہ سلائس چہرے پر مل لیں چہرے کی رونق بحال ہو جائے گی ۔ خشک دودھ ایک چائے کا چمچ اور جو کا آنا عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا لیپ بنالیں ہفتے میں دو بار یہ ماسک لگانےسے رنگت نکھر آئے گی ۔ انڈے کی سفیدی میں بادام کا پاؤڈر پیس کر ملا لیں رات سونے سے پہلے اس مرکب کو چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ جلد اور چہرے کی شگفتگی بہت دنوں تک قائم رہے گی۔


Post A Comment:
0 comments: