مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

پریشان ہونا چھوڑیں صحت مند رہیں




 پریشانی بہت سے مسائل کو جنم دیتی ہے۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں گے تو اس طرح سے صحت مند زندگی گزاری جاسکتی ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہوجاتے ہیں اس وجہ سے دل کا دورہ بھی پڑسکتا ہے۔ محققین ایک عرصے سے کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے زخم کم سے کم وقت میں بھر جائیں تا کہ متاثرہشخص اپنی زندگی معمول کے مطابق جلد بسر کرنے کے قابل ہو سکے۔ ماہرین کو اپنی تحقیق کے دوران یہ پتہ چلا کہ جو افراد اپنے زخموں کے بارے میں پریشان نہیں ہوتے اور پرسکون رہتے ہیں، ان کے زخم پریشانی میں مبتلا افراد کی نسبت جلد بھر جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں کیے جانے والے تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ پریشانی اور دباؤ میں مبتلا افراد کی نسبت فکر سے آزاد اور پرسکون رہنے والے افراد نصف وقت میں صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ پریشانی سے گھرے امراض قلب کے افراد میں دل کے دورے پڑنے کے زیادہ خطرات پائے جاتے ہیں۔ پریشانی دل کے مریضوں میں دل کے دوروں کی ایک بہت بڑی وجہ ہے۔ 

اگر امراض قلب کے مریضوں کا معائنہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ اس میں سے زیادہ تر مریض معمولی پریشانی کی حالت میں دل کے مریض بن گئے اس کے علاوہ پریشانی کے عالم میں دل کے دورہ پڑنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ صحت مند زندگی کا حصول بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اگر سادہ زندگی گزاری جائے تو صحت مند رہا جاسکتا ہے۔ سادہ زندگی گزارنے کے لئے ایکسرسائز ضروری ہے اس کے علاوہ وقت پر کھانا بھی ضروری ہے۔ تاہم اگر وقت پر کھانا نہ کھایا جائے تو بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ جولوگ وقت بے وقت کھاتے ہیں ان کی صحت عام طور پر خراب رہتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا ہمیشہ وقت پر کھانا چاہیئے ۔ ناشتہ صبح کا پہلا کھانا ہوتا ہے اس لئے ناشتہ بھر پور انداز میں کرنا ضروری ہے۔ اگر کسی شخص کی خوراک صحیح ہوتو وہ صرف بیماریوں سے بچ سکتا ہے بلکہ تندرست رہتا ہے۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: