مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

آنکھوں کی حفاظت کیلئے ضروری ٹوٹکے




طبی ماہرین کے مطابق کھانا کھا کر آنکھوں پرگیلا کپڑا پھیرنا بینائی کیلئے مفید رہتا ہے، شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے نظر کمزور ہو جاتی ہے، مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال بھی آنکھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہوجاتی ہے۔ گرم پانی سے نہاتے یا چہرہ دھوتے وقت کوشش کریں کہ پانی براہ راست آنکھوں میں نہ جائے کیونکہ اس سے بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا بھی آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ سبزیاں اور پھل کھانا آنکھوں کیلئے بہت مفید ہے۔ خاص طور پر ایک سبزیاں جن میں وٹامن اے کافی مقدار میں ہوآنکھوں کیلئے بہت مفید ہیں۔دن میں کم از کم تین بار آنکھیں ٹھنڈے پانی سے دھونی چاہئیں اس سے نہ صرف آنکھیں ترو تازہ رہتی ہیں بلکہ بینائی کیلئے بھی مفید ہے۔ 

شہد اور گلاب کا عرق دوایسی قدرتی چیزیں ہیں جو آنکھوں کیلئے بہت مفید ہیں۔ آنکھوں میں شہد یا عرق گلاب ڈالنے سے اگر چہ جلن کا احساس ہوتا ہے تا ہم آنکھیں صاف ہو جاتی ہیں۔ آنکھوں میں سرمہ وغیرہ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ آج کل بازار میں دستیاب سرمہ اور کاجل آنکھوں کیلئے مفید نہیں، ان سے پیوٹوں کی اندرونی سطح پر خارش کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ آنکھوں کیلئے متعدد ورزشیں بھی ہیں جو کافی مفید ثابت ہوتی ہیں کسی ایسے کمرے میں جہاں گھپ اندھیرا ہو آدھے گھنٹے کیلئے کھلی آنکھوں کے ساتھ بیٹھیں، کوشش کریں کہ اس دوران آپ کی پلکیں جھپکنے نہ پائیں، ہفتے میں تین چار بار ایسا کرنے سے آنکھوں کی سوجن اور درد سے نجات ملتی ہے جبکہ آنکھوں کو راحت ملتی ہے۔ مسلسل ایک ہی جگہ ٹکٹکی لگا کر دیکھنا نقصان دہ ہے۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: