اجزاء۔ مرغی کا قیمہ ایک کلوگرام، چنے ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، چھوٹی الا ئچی چھ عدد، ثابت کالی مرچ چار عدد خشخاش ایک کھانے کا چمچ،پسا ہوا گرم مصالحہ حسب ضرورت، ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد، سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کےچمچ ،خشک دودھ ایک کھانے کا چمچ ، فریش کریم ایک پیکٹ ،نمک حسب ذائقہ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ، ہری مرچ دو عدد، پودینہ آدھی گٹھی ، تیل | حسب ضرورت۔
ترکیب:ـپہلے چنے ، سفید زیرہ ، چھوٹی الائچی ، کالی مرچ اور خشخاش ملاکرچھی طرح پیس لیں۔ اب مرغی کے قے میں پساہوا مصالحہ بریڈ سلائس شامل کر کے چو پر میں پیس لیں۔ اس میں چنے کا مکسچر مکس کر دیں۔ اس کے اس کے بعد سیخ کباب مصالحہ، خشک دودھ، فریش کریم ، نمک، پسی لال مرچ، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہوا پودینہ اور پسا ہوا کچا پپیتا ملاکر اچھی طرح گوندھیں اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں، اب انہیں سیخ کباب جیسابنالیں ۔ پھر گرلر کوگرم کر کے ذرا چکنائی لگا کر بنائے ہوئے کباب سینک لیں۔ اس کے بعد برش سے تھوڑا تیل لگا کر کباب نکال لیں۔ آخر میں تیار چکن ریشمی کباب، لیموں والی پیاز اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔


Post A Comment:
0 comments: