5 ہفتے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا:جنرل قمر باجوہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 5 ہفتوں کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کردوں گا۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایکسٹینشن نہیں لوں گا اور 5 ہفتے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی اور نئے آرمی چیف کا نام کچھ ہفتوں میں سامنے آجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے کے موقع پر کہا تھا کہ فوج نے خود کو سیاست سے دور رکھا ہے۔ میں دو ماہ بعد عہدے کی دوسری مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائوں گا۔


Post A Comment:
0 comments: