مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، سری لنکا نے یو اے ای کو 79رنز سے ہرادیا

T20 World Cup, Sri Lanka defeated UAE by 79 runs.



 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، سری لنکا نے یو اے ای کو 79رنز سے ہرادیا


  گیلونگ(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے یو  اے ای کو 79 رنز سے ہرادیا۔ گیلونگ میں کھیلے گئے میچ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی جانب سے نسانکا اور کوشل مینڈس نے 42 رنز کا آغا ز فراہم کیا۔مینڈس 18 رنز بناکر آٹ ہوئیتو دنن جایا ڈسلوا اورنسانکا اسکور کو 92  تک لے گئے، ڈسلوا 31 رنز  بناکر آٹ ہوئے، پھر میاپن کارتھیک نے ہیٹرک بناکر سری لنکا کے رنز بنانے کی فتار کو روکا۔


سری لنکا کی جانب سے نسانکا 74 رنز بناکر نمایاں رہے، سری لنکا نے 8 وکٹ پر152 رنز بنائے۔یو اے ای کی جانب سے کارتیک نے تین اور ظہور خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم سری لنکن بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 73 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا اور ہسارنگا نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل یو اے ای کو اپنے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز سے شکست ہوئی تھی جب کہ سری لنکا کو نمیبیا نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین رائونڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: