مشہور تحاریر

یہ بلاگ تلاش کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
Navigation

بریکنگ نیوز

ماہرہ نے مولا جٹ میں ہیروئن کا کردار نبھانے سے کیوں منع کر دیا تھا؟

Mahira Khan The Legend of Mola Jutt



 ماہرہ نے مولا جٹ میں ہیروئن کا کردار نبھانے سے کیوں منع کر دیا تھا؟


کراچی (ویب ڈیسک)پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کھڑکی توڑ نمائش جاری ہے،لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم کی ہیروئن ماہرہ خان اس کردار کو نبھانے کے لیے  انکار کر چکی تھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہیروئن کا کردار ادا کرنے سے منع کر دیا تھا کیونکہ مجھے لگتا تھا میں پنجابی نہیں بول پاوں گی۔


 بھرپور ایکشن، خوبصورت سنیماٹو گرافی، جاندار اداکاری، شاندار پروڈکشن، اور انٹرٹینٹمنٹ ہی انٹرٹینٹمنٹ لیے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے اور دیکھنے والوں کا پیسہ وصول کر رہی ہے۔


ریلیز سے پہلے ہی دی لیجنڈ آف مولا جٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی تھی مگر اب اسے دیکھنے کے بعد ناظرین کی جانب سے اس کے بارے میں خیالات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

Share
Banner

Faisal Aslam

Post A Comment:

0 comments: